صدر مملکت نے فوجی اعزازات دینے کی منظوری دےدی

صدر مملکت نے فوجی اعزازات دینے کی منظوری دےدی
صدر مملکت نے فوجی اعزازات دینے کی منظوری دےدی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت نے فوجی اعزازات دینے کی منظوری دےدی،بری،فضائی اور بحری افواج کے 3 جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان پر صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کیلئے اعزازات تفویض کر دیئے ہیں ،بری،فضائی اور بحری افواج کے 3 جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 66جوانوں کو تمغہ بسالت اور 39 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیاجبکہ 65جوانوں کو چیف آف آرمی سٹاف کے تعریفی کارڈ سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23جوانوں کو ہلال امتیاز ملٹری اور 112 کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا،137جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی