کورونا وائرس، ملک میں بینک کس طرح کام کریں گے؟ لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ، عوام کی بڑی مشکل حل

کورونا وائرس، ملک میں بینک کس طرح کام کریں گے؟ لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ، ...
کورونا وائرس، ملک میں بینک کس طرح کام کریں گے؟ لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ، عوام کی بڑی مشکل حل

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں لاک ڈاو¿ن کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکوں نے لائحہ عمل تشکیل دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر متعلقہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور کمرشل بینکوں کے سی ای آوز نے ویڈیو کانفرنس کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے لاک ڈاو¿ن کے دوران بینکاری خدمات کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل بینک مکمل اوقات کار پر عمل کریں گے، حاضری متاثر ہونے کی وجہ سے 10 بجے سے خدمات کا آغاز کیا جائے گا،

سٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی تمام شاخیں خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گی ، مخصوص شاخوں کو کھولنے اور عملہ کم رکھنے کی تجویز پر چند روز بعد غور کیا جائے گا، بینک کے کسی عملے میں کرونا کی تصدیق کی صورت میں متعلقہ برانچ بند کردی جائے گی۔

مزید : قومی