سرحدوں پر لڑنے والوں کو کرونا سے جنگ کیلئے میدان میں اتار دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کو طلب کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اتوار کی شام کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس کے شرکا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس میں شرکت کی تھی۔ کانفرنس میں فیصلہ ہوا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہر ممکن تعاون کرے گی۔
