کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے میدان میں اترنے والی پاک فوج کی میڈیکل ٹیم کی خصوصی وردی سامنے آگئی

کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے میدان میں اترنے والی پاک فوج کی میڈیکل ٹیم کی ...
کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے میدان میں اترنے والی پاک فوج کی میڈیکل ٹیم کی خصوصی وردی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کو طلب کرلیاہے جس کے بعد سوشل میڈ یا پر میدان میں اترنے والی پاک فوج کی میڈیکل ٹیم کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں میڈ یکل ٹیم نے خصوصی وردی پہن رکھی ہے اور چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے۔
اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کے پاک فوج کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اتوار کی شام کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس کے شرکا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس میں شرکت کی تھی۔ کانفرنس میں فیصلہ ہوا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہر ممکن تعاون کرے گی۔