کورونا وائرس کی وجہ سے چھٹیاں، خاتون کا سیر کرنے کا پلان ناکام ہوگیا، لینڈ کرتے ہی اگلی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے چھٹیاں، خاتون کا سیر کرنے کا پلان ناکام ہوگیا، لینڈ ...
کورونا وائرس کی وجہ سے چھٹیاں، خاتون کا سیر کرنے کا پلان ناکام ہوگیا، لینڈ کرتے ہی اگلی پرواز سے واپس بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءنے دنیا کو یوں لپیٹ میں لیا ہے کہ دنیا ایک قیامت سے گزر رہی ہے مگر ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اس موذی وباءکو قطعاً سنجیدہ نہیں لے رہے۔ اب اس برطانوی خاتون ہی کو دیکھ لیں جس نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملنے والی چھٹیوں پر بیرون ملک سیاحت کا پروگرام بنا لیا۔ میل آن لائن کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے چھٹیاں ہوئیں تو اس برطانوی خاتون نے فضائی ٹکٹ خریدا اور سپین کے جزیرے میجورکا پر چھٹیاں منانے کے لیے چل پڑی مگر جونہی اس نے سپین کے پالما ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، حکام نے اسے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور ایئرپورٹ سے ہی اگلی پرواز پر بٹھا کر واپس برطانیہ روانہ کر دیا۔
پالما ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے اس واقعے کے متعلق این بیان جاری کیا گیا ہے اور لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ چھٹیاں منانے کے لیے قطعاً بین الاقوامی سفر مت کریں۔ انتظامیہ کی طرف سے اس خاتون کا نام اور عمر ظاہر نہیں کی گئی۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث چھٹیاں ہو چکی ہیں اور لوگ مع اہل و عیال رشتہ داروں سے ملنے ملانے اور تفریح کرنے آ جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کا یہ غیرسنجیدہ رویہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا بڑا سبب بنے گا۔لوگوں کو اٹلی اور دیگر ممالک کی صورتحال سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ وباءکی وجہ سے ہونے والی چھٹیاں گھر میں رہ کر گزارنی چاہئیں اور سماجی میل جول کم کرکے خود بھی موذی وائرس سے بچنا چاہیے اور دوسروں کو بھی بچانا چاہیے کیونکہ اس وائرس کو روکنے کا یہی واحد مو¿ثر طریقہ ہے۔

مزید :

برطانیہ -