کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے باہر کیسے نکلا؟ پہلی مرتبہ تفصیلات منظر عام پر
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )سبھی جانتے ہیں کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی گوشت مارکیٹ سے پھیلنا شروع ہوا لیکن آخر یہ وائرس ووہان سے باہر کیسے نکلا اور باقی چین میں اور پھر پوری دنیا میں کیسے پھیلا؟امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لاکھوں لوگوں کے سفر کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ایک نقشہ تیار کیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ کورونا وائرس ووہان سے کس طرح باہر نکلا اور پوری دنیا میں پھیلا۔اخبار کے مطابق ووہان صنعتی و کاروباری مرکز ہے جس کی آبادی 1کروڑ 10لاکھ سے زائد ہے اور یہ ٹرانسپورٹیشن کا بھی مرکز ہے جہاں سے چین اور باقی دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں۔ ووہان کے ٹرین سٹیشن سے روزانہ ہزاروں مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے جن میں ایک واضح تعداد غیرملکیوں کی ہوتی ہے۔
ووہان شہر مرکز ہے جہاں سے ہزاروں لوگ ایک طرف لوگ پورے چین کو پھلانگتے ہوئے تھائی لینڈ جاتے ہیں۔ دوسری طرف جنوبی کوریا سے ہوتے ہوئے جاپان تک، تیسری طرف تائیوان اور دیگر ممالک تک اور چوتھی طرف ہانگ کانگ اور وہاں سے باقی دنیا تک۔ ووہان سے لوگ باقی چین کی نسبت مذکورہ دیگر ممالک کی طرف زیادہ سفر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس چین کے دیگر خطوں میں بہت کم پھیلا اور اس کا رخ دوسرے ممالک کی طرف رہا اور وہاں سے باقی دنیا میں منتقل ہوا۔ ووہان سے وائرس کا رخ مذکورہ پانچ سے چھ ممالک کی طرف زیادہ ہوا اور وہاں سے باقی دنیا میں پھیلتا چلا گیا۔ ووہان سے نکلنے والے ہر متاثرہ شخص نے اوسطاً دو سے تین افراد کو اس وائرس میں مبتلا کیا۔
