کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں اکیلی بیٹھی خواتین کے لیے کمپنی کا شرمناک تحفہ

کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں اکیلی بیٹھی خواتین کے لیے کمپنی کا شرمناک ...
کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں اکیلی بیٹھی خواتین کے لیے کمپنی کا شرمناک تحفہ

  



اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءمیں گھرے ممالک کو دیگر ممالک اور کمپنیاں ماسک، سینیٹائزرز اور دیگر اس نوع کی اشیاءامداد کے طور پر دے رہے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ایک ’پورن سٹار‘ کمپنی نے گھروں میں محصور اکیلی خواتین کو 1لاکھ جنسی کھلونے مفت دینے کا شرمناک اعلان کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال کی اس کمپنی کا نام بیلیسا انٹرپرائزز ہے جو اب تک ہزاروں خواتین کو مفت جنسی کھلونے بھیج چکی ہے۔

کمپنی نے یہ شرمناک کام 17مارچ سے شروع کیا اور اس کا ٹارگٹ 1500کھلونے دینا تھا لیکن بعد میں انہوں نے یہ تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کر دی۔ کمپنی کے چیف سٹریٹجی آفیسر جیسن ایلمن کا کہنا ہے کہ کمپنی نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محصور اکیلی خواتین کو بوریت سے بچانے کے لیے کیا۔ واضح رہے کہ کئی فحش فلموں کی ویب سائٹس بھی اٹلی اور دیگر ممالک کے لوگوں کے لیے فحش مواد تک مفت رسائی کا اعلان کر چکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کورونا وائرس