کیا روسی صدر پیوٹن نے عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے واقعی سڑکوں پر سینکڑوں شیر چھوڑ دئیے؟ حقیقت جانئے

کیا روسی صدر پیوٹن نے عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے واقعی سڑکوں پر سینکڑوں ...
کیا روسی صدر پیوٹن نے عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے واقعی سڑکوں پر سینکڑوں شیر چھوڑ دئیے؟ حقیقت جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پرایک افواہ پھیلی ہوئی تھی کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے سڑکوں پر شیر چھوڑ رکھے ہیں تاکہ لوگ ڈر کے مارے گھروں میں دبکے بیٹھے رہیں اور کورونا وائرس کا پھیلاﺅ نہ ہو سکے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق درجنوں سوشل میڈیا صارفین ایک تصویر بھی شیئر کر رہے ہیں جس میں ایک شیر کو شہر کی سڑک پر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ان پوسٹس میں بتایاگیا کہ ولادی میر پیوٹن نے سڑکوں پر 500سے زائد شیر چھوڑ دیئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے شیروں کی تعداد 800سے زائد بتائی۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس افواہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان تمام سوشل میڈیا صارفین نے سڑک پر گھومتے شیر کی ایک ہی تصویر پوسٹ کی اور یہ تصویر روس کی نہیں بلکہ جنوبی افریقہ کی ہے۔ یہ تصویر 2016ءمیں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بنائی گئی تھی۔سوشل میڈیا صارفین نے اس افواہ کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ایک ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جس کا نام ’بریک یور اون نیوز‘ (Break Your own News)ہے۔ اس ویب سائٹ کی مدد سے آپ ایسی تصویر بنا سکتے ہیں جسے دیکھ کر لگے گا کہ یہ کسی نیوز چینل کی سکرین کا سکرین شاٹ ہے۔ اس سکرین شاٹ نما جعلی تصویر نے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو یقین دلا دیا کہ واقعی روسی صدر نے شہر کی سڑکوں پر شیر چھوڑ رکھے ہیں۔