سعید غنی میں کورونا کی تصدیق، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آگیا

سعید غنی میں کورونا کی تصدیق، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ٹیسٹ کا نتیجہ ...
سعید غنی میں کورونا کی تصدیق، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری کابینہ نے تین دن تک خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں،ہم سب کوایک دوسرے کیلئے دعا کرنی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ان کا اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا بھی ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے تمام لوگ اپنے گھروں میں 3 دن کیلئے آئیسولیٹ ہوچکے ہیں ، کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس اب وڈیولنک پرہوں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /کورونا وائرس