کورونا وائرس کو ایمان اتحاد اور نظم و ضبط سے شکست دینے کے لیے تیار ہیں ،یوم پاکستان پر آرمی چیف کا پیغام سامنے آگیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو ایمان ،اتحاد اور نظم وضبط سے شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ یوم قرارداد پاکستان جدوجہد کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن اپنے آبا و اجداد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور کوروناوائرس کی وبا سمیت تمام چیلنجز کو ایمان ،اتحاد اور نظم وضبط سے شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔