گورنر سندھ بھی قرنطینہ میں چلے گئے، کتنے دن رہیں گے؟ اعلان کردیا

گورنر سندھ بھی قرنطینہ میں چلے گئے، کتنے دن رہیں گے؟ اعلان کردیا
گورنر سندھ بھی قرنطینہ میں چلے گئے، کتنے دن رہیں گے؟ اعلان کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد گورنر سندھ بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ دنوں میں سعیدغنی سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اس لیے انہوں نے احتیاطی تدابیر کے تحت 24 گھنٹے کیلئے اپنے آپ کو سب سے الگ کر لیا ہے۔ انہوں نے کوروناکاتشخیصی ٹیسٹ کروایاہے اور جب تک اس کا نتیجہ نہیں آجاتا وہ خود کو دوسروں سے الگ رکھیں گے۔

خیال رہے کہ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سندھ کابینہ نے بھی 3 روز کیلئے قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیے جائیں گے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /کورونا وائرس