تبلیغی جماعت کے چھ افراد میں کورونا کی تصدیق

تبلیغی جماعت کے چھ افراد میں کورونا کی تصدیق
تبلیغی جماعت کے چھ افراد میں کورونا کی تصدیق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکو مت کے علاقے بارہ کہو کی تحصیل کوٹھ ہتھیال میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔محکمہ صحت نے پورے علاقے کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹس آنے تک مشتبہ افراد کومسجد میں ہی رکھا جائے گا۔

بارہ کہو کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوٹھ ہتھیال میں تبلیغی جماعت 13 لوگوں پر مشتمل تھی جن میں تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں میں محدود کرلیں۔

مزید : قومی /کورونا وائرس