کرونا وائرس:حکومتی مشینری فعال رکھنے کیلئے پی آئی ٹی بی نے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کا دائرہ وسیع کر دیا

کرونا وائرس:حکومتی مشینری فعال رکھنے کیلئے پی آئی ٹی بی نے ویڈیو کانفرنسنگ ...
کرونا وائرس:حکومتی مشینری فعال رکھنے کیلئے پی آئی ٹی بی نے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کا دائرہ وسیع کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کی وجہ سے فاصلاتی پابندیوں اورنقل وحرکت محدود ہونے کے باعث حکومتی مشینری کو متحرک‘فعال اور مزید موثر بنانے کیلئے پنجاب کے سرکاری محکموں اور افسران کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت پنجاب و چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری افسران اب مخصوص سرکاری دفاتر کی بجائے اپنے گھر‘ گاڑی کسی بھی مقام سے کسی بھی وقت اپنے کمپیوٹر‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل یا آئی پیڈ کے ذریعے ویڈیو میٹنگز میں شرکت کر سکیں گے۔ اس حوالے سے ہفتہ کے روز چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان کی زیر صدارت ویڈیو میٹنگ اسی سسٹم کے تحت منعقد ہوئی۔اس سہولت کا مقصد کرونا وائرس سے پیدا ہونیوالی مشکلات کے باوجود سرکاری امور کی انجام دہی کا تسلسل بلارکاوٹ ممکن بنانا ہے جس سے کرونا وائرس سے نمٹنا اور معلومات کا فوری تبادلہ آسان اور محفوظ ہو جائے گا اور صوبے کے دیگر امور کار بھی معمول کے مطابق چلائے جا سکیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور