رئیل میڈرڈ کے سابق صدر کورونا وائرس کے باعث ہلاک، اور کون کون سے فٹ بالر کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں? مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

رئیل میڈرڈ کے سابق صدر کورونا وائرس کے باعث ہلاک، اور کون کون سے فٹ بالر ...
رئیل میڈرڈ کے سابق صدر کورونا وائرس کے باعث ہلاک، اور کون کون سے فٹ بالر کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں? مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

  



میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائٖن) معروف فٹ بال کلب  رئیل میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کی کورونا وائرس کے سبب موت واقع ہوگئی ہے جس کی تصدیق ان کے بیٹوں نے بھی کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 76 سالہ سانز 1995 سے 2000 ء تک سپینش کلب سے منسلک رہے جو کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کے بیٹوں نے والد کے دنیا سے چلے جانے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔ 

دوسری جانب ارجنٹائنی سٹرائیکر پاؤلو ڈیبالا اور پاؤلو مالڈینی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ڈیبالا کورونا وائرس کی  وباء کا شکار ہونے والے یوونٹس کے تیسرے پلیئر ثابت ہوئے،اے سی میلان کے دفاعی پلیئر مالڈینی بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، ڈیبالا نے بدھ سے خود کو ’’آئسولیٹ‘‘ کرلیا ہے۔

 

مزید : کھیل /کورونا وائرس