”مجھے جس سے وائرس منتقل ہوا وہ۔۔۔“کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سعید غنی نے وائرس ٹرانسمٹ کرنے والے شخص کواہم ہدایت کردی

”مجھے جس سے وائرس منتقل ہوا وہ۔۔۔“کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سعید غنی نے ...
”مجھے جس سے وائرس منتقل ہوا وہ۔۔۔“کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سعید غنی نے وائرس ٹرانسمٹ کرنے والے شخص کواہم ہدایت کردی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے گھر میں اس لیے بیٹھا ہوں کہ مجھ سے کسی اور کو وائرس منتقل نہ ہو ،جتنا لوگ کم باہر نکلیں گے اتنا وائرس کا پھیلاوں رکے گا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے وباءکے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے تب سے حلقے میں بھی بہت کم گیا ہوں اور غیر ضروری ملاقاتوں سے بھی گریز کیا صرف کورونا کی آگہی پھیلانے سے متعلق ملاقاتیں کیں اور لوگوں سے ملا ۔سعید غنی نے کہا کہ مجھے وائرس اس شخص سے منتقل ہوا جس سے میں ملا ہوں ،جس شخص سے مجھے وائرس لگا ہے ،وہ اپنے اور اہل خانہ کے لیے احتیاط برتیں ۔انہوں نے کہا کہ آئسو لیشن میں رہ کر جو کام کر سکتا ہوں ،کر رہا ہوں ،آج ایک اور ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ٹیسٹ اس لیے کرایا کہ کام کی نوعیت کی وجہ سے احتیاط نہیں کر پا رہا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاطی اقدامات نہ کیے تو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /کورونا وائرس