کورونا وائرس، سندھ حکومت کا ایک اور شاندار فیصلہ، جان کر آپ بھی داد دیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سندھ حکومت نے ایک اور انتہائی اہم قدم اٹھالیا، ٹیسٹنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کیلئے سینئر افسران پر مشتمل 7 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ساتوں کمیٹیاں کورونا کٹس کی خریداری ، سٹاک کی موجودگی اور تقسیم کا کام کریں گی۔ دوسری جانب ضرورت مند لوگوں میں راشن کی تقسیم اور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا سیکرٹری داخلہ کی ذمہ داری ہوگی۔
خیال رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس کو قابو کرنے کیلئے ان الفاظ میں تجویز دی گئی ہے، ’ ٹیسٹ ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ۔‘ روس کی جانب سے بھی ڈبلیو ایچ او کی اسی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ کورونا وائرس پر قابو پایا گیا ہے۔