بابراعظم، کے ایل راہول اور سٹیو سمتھ میں سے کون سا بلے باز بہتر ہے؟ صارف کے سوال بریڈ ہوگ نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر بریڈ ہوگ نے انتہائی دلچسپ انداز میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آسٹریلین بلے باز سٹیو سمتھ اور بھارتی بلے باز کے ایل راہول سے بھی بہترین قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بریڈ ہوگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے ان سے پوچھا ”کون بہترین ہے سر؟ ۔۔۔ بابر یا سمتھ“ جس پر بریڈ ہوگ نے دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ ”بابراعظم، اسے ابھی تو آﺅٹ نہیں کیا میں نے۔۔۔“
Babar, haven't got him out yet.???????????????????? https://t.co/dtgJyaf755
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) March 22, 2020
ایک اور صارف نے ان سے کے ایل راہول اور بابراعظم سے متعلق جب سوال کیا تو تب بھی انہوں نے بابراعظم کو ہی بہترین قرار دیا۔
Hmmm, Babar. https://t.co/8cIp53AExZ
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) March 21, 2020
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹر صارفین اکثر اکوقات بابراعظم کا موازنہ دنیا بھر کے ویرات کوہلی، جو روٹ اور کین ولیم سن سمیت دیگر بہترین بلے بازوں کیساتھ کرتے رہتے ہیں کیونکہ مایہ ناز آل راﺅنڈر نے دنیا بھر کے گراﺅنڈز پر تینوں فارمیٹس میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنا لوہا منوایا ہے۔
