’یہ لو 8 کروڑ روپے مگر میرا نام نہ بتانا‘ کراچی کا تاجر ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے کو پتا نہ چلے کی عملی تصویر بن گیا، کورونا وائرس سے لڑائی میں بازی لے گیا

’یہ لو 8 کروڑ روپے مگر میرا نام نہ بتانا‘ کراچی کا تاجر ایک ہاتھ سے دو تو ...
’یہ لو 8 کروڑ روپے مگر میرا نام نہ بتانا‘ کراچی کا تاجر ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے کو پتا نہ چلے کی عملی تصویر بن گیا، کورونا وائرس سے لڑائی میں بازی لے گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کہا جاتا ہے کہ جب آپ اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں تو اس طریقے سے خرچ کریں کہ ایک ہاتھ سے دیں تو دوسرے کو بھی پتا نہ چلے ، کچھ لوگ اللہ کے راستے میں مال خرچ کرنے کی پوری تشہیر کرتے ہیں لیکن کراچی کے ایک تاجر نے دوسروں کیلئے شاندار مثال قائم کردی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے کورونا وائرس سے جنگ لڑنے کیلئے سندھ حکومت کو 7.9 ملین (7 کروڑ 90 لاکھ ) روپے عطیہ کیے ہیں۔ تاجر نے یہ رقم سندھ بینک میں سندھ حکومت کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائی ہے اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس کا نام خفیہ رکھا جائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /کورونا وائرس