پی ایس ایل میچز پر جوئے کا معاملہ، سٹہ کروانے والی غیر ملکی کمپنی کیساتھ معاہدہ کس نے کیا؟ پی سی بی نے بالآخر بتا دیا

پی ایس ایل میچز پر جوئے کا معاملہ، سٹہ کروانے والی غیر ملکی کمپنی کیساتھ ...
پی ایس ایل میچز پر جوئے کا معاملہ، سٹہ کروانے والی غیر ملکی کمپنی کیساتھ معاہدہ کس نے کیا؟ پی سی بی نے بالآخر بتا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین سال کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو سٹریمنگ رائٹس ایک غیر ملکی جوئے کی کمپنی کو بیچنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیگ کے تین ایڈیشنز (2019 تا 2021) کی پاکستان سے باہر لائیو سٹریمنگ کے حقوق ایک بین الاقوامی کمپنی کے پاس ہیں۔ اس میڈیا پارٹنر نے منظوری کیلئے مقررہ عمل سے گزرے بغیر بیٹنگ کمپنی کو حقوق فراہم کر دئیے گئے اور جیسے ہی معاملہ پی سی بی کے نوٹس میں تو ویسے ہی پارٹنر سے رابطہ قائم کیا گیا اور اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل نجی خبر رساں ادارے نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے میچز پر سٹہ کرانے والی غیر ملکی ویب سائٹ کے ذریعے ان ممالک میں سٹہ کرائے جانے کا انکشاف کیا تھا جہاں یہ قانونی ہے تاہم پی سی بی ترجمان نے اپنے کو درست انداز میں شائع نہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update