پنجاب میں بھی جزوی لاک ڈاﺅن کے فیصلے کے بعد پی سی بی کو بھی ہوش آ گیا، فیصلہ واپس لے لیا

پنجاب میں بھی جزوی لاک ڈاﺅن کے فیصلے کے بعد پی سی بی کو بھی ہوش آ گیا، فیصلہ ...
پنجاب میں بھی جزوی لاک ڈاﺅن کے فیصلے کے بعد پی سی بی کو بھی ہوش آ گیا، فیصلہ واپس لے لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کی جانب سے 14 روزہ جزوی لاک ڈاﺅن کے بعد اپنے دفاتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ہدایات میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔ تین روز قبل پی سی بی نے ضروری عملے کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کو کہا تھا اور دفتر آمد پر ان کے معائنے کیلئے ایک میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ابتدائی طور پر دو روز کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا تھا جس میں توسیع کرتے ہوئے اسے 14 روز تک بڑھا دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی سی بی نے بھی کل سے دفاتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

مزید : کھیل