”لاک ڈاون کرفیو کا دوسرا نام ہے “حکومت نے واضح پیغام دے دیا

”لاک ڈاون کرفیو کا دوسرا نام ہے “حکومت نے واضح پیغام دے دیا
”لاک ڈاون کرفیو کا دوسرا نام ہے “حکومت نے واضح پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائر س سے نمٹنے کے لیے اقدامات میں سختی لا رہے ہیں ،لاک ڈاون کرفیو کا دوسرا نام ہے ۔ان کاکہناہے کہ پاکستان اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ،ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہمیں اپنے میڈیکل اسٹاف کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے، گلگت بلتستان میں ڈاکٹر کی شہادت پر بہت افسوس ہے، سمجھ نہیں آرہا ڈاکٹر اسامہ جوان تھے وائرس سے اتنی جلدی کیسے انتقال کرگئے۔

مزید :

قومی -