ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ آجکل کسی کا بھی اعتبار نہ کریں وہ آپ کو مشکلم یں ڈال سکتا ہے۔ اور مالی طور پر بھی رقم سے محروم ہو سکتے ہیں اپنا بہت خیال رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس انداز سے چل رہے ہیں وہ ٹھیک ے بس اپنی نیت صاف رکھیں اور دماغ سے فضول قسم کے وہم کو نکال دیں۔ ان شاءاللہ سب اچھا ہی ہوگا فکر نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن افراد نے اپنے روز گار کے معاملات کو نظر انداز کیا وہ ایک اچھے وقت سے محروم رہیں گے۔ ابھی وقت ہے سب کچھ چھوڑ کر صرف روز گار پر پوری توجہ دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آجکل آپ کبھی کبھی خود کو کتنا بے بس محسوس کرتے ہیں۔ اس بات کا آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اب وہ حالات اور وہ رشتے نہیں رہے سب بدل گئے ہیں۔ بس اب خود کو بدل لیں تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

روحانی طور پر بہت کمزور ہیں شاید اسی وجہ سے دعائیں اب اس طرح سے نہیں مانگتے جس طرح مانگنی چاہئے۔ ابھی مشکل کے دن ختم ہو رہے ہیں۔ آپ بھی نیت صاف کر لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ سنجیدہ ہیں ان کو تو بڑا فائدہ ملے گا اور جو کسی انہونی کے انتظار میں ہیں وہ ابھی ایسا کچھ نہیں پا سکیں گے۔ محنت تو ہر حال میں کرنی ہے۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کوئی بات تو ایسی ضرور ہے جو وجہ پریشانی بنی ہوئی ہے۔ اگر سمجھ میں نہیں آ رہا تو استخارہ کر لیں۔ ان دنوں اس کے بغیر چلنا آپ کے لئے بے حد خطرناک ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ مسلسل کئی دنوں سے بد نظری کا شکار چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف قسم کے معاملات کا شکار ہیں۔ جس قدر ممکن ہو توبہ کر کے رجوع الٰہی کر لیں بات بن جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے دل کو اپنے قابو میں رکھیں آپ کو کچھ اندازہ بھی ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں اس طرح تو مشکل ہو جائے گی اور بد نامی اور ناکامی دونوں کا خطرہ ہے۔ مخالفین ویسے بھی پیچھے پڑے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن افراد نے حالات کے مطابق قدم نہیں اٹھایا وہ غلطی پر ہوں گے کسی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ اس لئے ہر معاملے میں سنبھل کر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ آزمائشی سا دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے جو مل رہا ہے اس کو صبر شکر کر کے رکھ لیں اور ابھی رسکی کام سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں۔ سب دشمن ہو رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کا ایک اہم معاملا ان شاءاللہ اب حل ہونے کے قریب ہے فکر نہ کریں بس یہ یقین رکھیں کہ سب کچھ میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جو کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے اب ایسا ہی ہوگا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -