یورپی یونین کا غریب ممالک  کو ویکیسن عطیہ نہ کرنے کافیصلہ

یورپی یونین کا غریب ممالک  کو ویکیسن عطیہ نہ کرنے کافیصلہ

  

 برسلز(آئی این پی)یورپی یونین کی سربراہ ارزولا فان ڈیر لاین نے ویکسین خوراکوں کی فراہمی میں تاخیر پر اینگلو سویڈش ویکیسن بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں جب یورپی بلاک کو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے، کووڈ ویکسین غریب ممالک کو عطیہ نہیں کی جا سکتی۔ عالمی میڈیا کے مطابق جب تک یورپ میں ویکسین کی پیدوار کی شرح میں بہتری نہیں آتی، اسے یورپی یونین سے باہر ایکسپورٹ نہیں کیا جائے گا، برطانیہ نے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یوں یورپی یونین کی ساکھ خراب ہو گی۔

یورپی یونین

مزید :

صفحہ اول -