سندھ ہائیکورٹ کا تجاوزات آپریشن کے متاثرین کی درخواست پر حکام کو نوٹس: جواب طلب

  سندھ ہائیکورٹ کا تجاوزات آپریشن کے متاثرین کی درخواست پر حکام کو نوٹس: ...

  

  کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی ٹاؤ ن میں نالوں کے اطراف تجاوزات آپریشن سے متعلق مکانات مسمار کرنے کیخلاف مکینوں کی درخواست پر حکام کو نوٹس جار ی کر تے ہوئے کے ایم سی اور دیگر کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے درخواست گزار کو درخواست قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنے کا بھی حکم دیا۔ پیر کوجسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز راشدہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اورنگی ٹان میں نالوں کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن میں مکانات مسمار کرنے کیخلاف درخوا ست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا تجاوزات کی آڑ میں لیز شدہ مکانوں کو بھی منہدم کیا جارہا ہے۔درخواست گزاروں کے پاس قانونی دستاویزات اور لیز ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد سکیموں نے کراچی کو تباہ کردیا۔ سپریم کورٹ نے نالوں کی صفائی کا حکم دیا ہے۔ بے ہنگم تعمیرات اور خلاف ضابطہ منظوری نے کراچی کو بڑا نقصان پہنچایا۔ آپ کو نالوں پر لیز کس نے دی؟ عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا یہ مکانات نالوں سے متصل ہیں جس کی دستاویزات موجود ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے بارش میں کیا حال ہوتا ہے کراچی کا آپ کو یاد نہیں؟ بارش میں تو اورنگی نالہ میں بچے بہہ گئے تھے۔ 

سندھ ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -