کورونا پابندیوں میں نرمی ، سیاحوں نے کس جزیرے کا رخ کرلیا؟

کورونا پابندیوں میں نرمی ، سیاحوں نے کس جزیرے کا رخ کرلیا؟
کورونا پابندیوں میں نرمی ، سیاحوں نے کس جزیرے کا رخ کرلیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل ) کورونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد ایسٹرکی چھٹیوں کے سلسلے میں جرمن سیاحوں نے سپین کے جزیزے مایوریکا  کا رخ کرنا شروع کردیا۔

جرمنی کے شہروں ہانور، ڈسلڈف، کولون اور فرینکفرٹ سے فلائٹس مایوریکا پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ سیاحت کیلئے مایوریکا  آنے والے جرمن سیاح اپنے ساتھ اپنی کورونا پی سی آر کی نیگٹیو رپورٹ بھی لے کر آئے ہیں۔ اب تک یہاں 1200 سیاح پہنچ چکے ہیں ۔

مایوریکا پہنچنے والے سیاحوں کو یہاں کا موسم خوب بھایا ہے اور وہ اس کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے  ہونے والی طویل بندشوں کے بعد اب وہ ایک لمبی چھٹی کے موڈ میں ہیں، انہوں نے کئی مہینے گھروں پر گزارے  ہیں لیکن اب وہ دل کھول کر ہلا گلا کریں گے۔