سردار تنویر الیاس  کا بلینک کمپنی ایم ٹی بی سی کا دورہ

سردار تنویر الیاس  کا بلینک کمپنی ایم ٹی بی سی کا دورہ
سردار تنویر الیاس  کا بلینک کمپنی ایم ٹی بی سی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باغ (سید وجی الحسن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پنجاب سردار تنویر الیاس نے باغ آزاد کشمیر میں بلینک کمپنی ایم ٹی بی سی کا دورہ کیا ۔ اس دوران وہ چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق سے ملے اور باغ میں ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ محمود الحق  نے حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کا حق ادا کیا، یہ ان کا یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ انہوں نے ہزاروں نوجوانوں کو یہاں روزگار دیا ہوا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت کی جس کی مثال اس کمپنی کی صورت موجود ہے۔

نوجوانوں کو روزگار کے حوالے سے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بےروزگاری میں کمی لانے میں محمود الحق کا بہت بڑا کردار ہے، ایسے افراد ملک کی ضرورت ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سردار رزطیف بادشاہ نے انہیں کمپنی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔