پیر علی رضا بخاری جمعرات سے ضلع حویلی کا 4 روزہ دورہ کریں گے

پیر علی رضا بخاری جمعرات سے ضلع حویلی کا 4 روزہ دورہ کریں گے
پیر علی رضا بخاری جمعرات سے ضلع حویلی کا 4 روزہ دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (سید وجی الحسن)  ممبر اسمبلی سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری  میڈیا ٹیم کے ہمراہ جمعرات 25 مارچ سے ضلع حویلی کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ مختلف منصوبہ جات کا افتتاح ، تعزیت و فاتحہ خوانی ، عوامی وفود و کارکنان سے ملاقات  اور تعلیم وصحت و سیاحت کے حوالے سے فکری نشست سے خطاب کریں گے۔

 پیر علی رضا بخاری  درگاہ بساہاں شریف میں جمعہ کے اجتماع سے دن ایک بجے ’اسلام اور برادری ازم‘ کے عنوان پر مدلل خطاب کریں گے اور ختم غوثیہ کی روحانی مجلس میں بھی شریک ہوں گے۔

 ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری بروز ہفتہ صبح 10 بجے جاوید ہیون گیسٹ ہاؤس فارورڈ کہوٹہ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں جس میں وہ انتہائی اہم اعلان کریں گے۔