حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی  ، کسان بورڈ نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی  ، کسان بورڈ نے اسلام آباد میں دھرنا دینے ...
حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی  ، کسان بورڈ نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

  

دیپالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کسان بورڈ پاکستان کے  مرکزی صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کہا ہے کہ ہزاروں کسان مطالبات کے حق میں اسلام آباد میں دھرنا دیں گے،ملک بھر سے کسانوں کے قافلے مویشیوں سمیت اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق چوہدری شوکت علی چدھڑ نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ حکمرانوں کی زراعت دشمن اور کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کاجینا دوبھر ہو گیا ہے،بجلی گیس کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،جس کا براہ راست اثر زراعت اور عام عوام پر پڑے گا ، حکومت گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من کرے ،کھاد بیج اور زرعی مداخل کی قیمتوں میں فوری کمی لائے، ٹوکن سبسڈی نہیں چلے گی، لوٹ مار کا نظام ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان کی مرتب شدہ زرعی پالیسی نافذ کی جائے،زرعی ٹیوب ویلوں کےفلیٹ ریٹ پانچ روپے35 پیسے فی یونٹ بحال کیا جائے اور  کسانوں پر اوور بلنگ کی مد میں بقایا جات ختم کیے جائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے یا پر امن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر کی اہم شاہراوں کو  اپنے مال مویشی باندھ کر بند کردیں گے اور سڑکوں کو اپنا مسکن بنائیں گے۔

مزید :

کسان پاکستان -