موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری، بڑی کمپنی نے ملک میں سمارٹ فونز کی پروڈکشن شروع کردی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرلنک نے پاکستان میں سمارٹ فونز کی پروڈکشن شروع کر دی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق لاہور میں قائم ہونے والے ایئرلنک سمارٹ فون پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر نے کیا۔
ایئرلنک گزشتہ 10سال سے پاکستان میں سمارٹ فونز کی ڈسٹری بیوشن کر رہی ہے۔ وہ اب تک پاکستان میں سام سنگ، آئی فون، ہواوے، شیاﺅمی، ٹی یسی ایل، ٹیکنو اور دیگر برانڈز کے سمارٹ فون ڈسٹری بیوٹ کر چکی ہے۔
ایئرلنک کے اس پروڈکشن یونٹ میں سالانہ 60لاکھ سمارٹ فونز تیار کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ پلانٹ میں 8پروڈکشن لائنز، 2کوالٹی لائنز اور 4پیکنگ لائنز ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف درآمدی بل کم ہو گا بلکہ ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع بھی پاکستانیوں کو میسر آئیں گے۔“