افغانستان میں پائیدار امن کے لیے  امریکہ کی عبوری حکومت کی تجویز صدر  اشرف غنی نے مسترد کردی

افغانستان میں پائیدار امن کے لیے  امریکہ کی عبوری حکومت کی تجویز صدر  اشرف ...
افغانستان میں پائیدار امن کے لیے  امریکہ کی عبوری حکومت کی تجویز صدر  اشرف غنی نے مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں پائیدار امن کے لیے امریکہ کی جانب سے عبوری حکومت کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے نئے انتخابات کی تجویز دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق  افغانستان کے دو سینئر سرکاری عہدیداروں نے  دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ممکنہ طور پر اگلے ماہ ترکی میں ہونے والے عالمی اجتماع میں افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نئے صدارتی الیکشن کی تجویز پیشکش کریں گے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی یہ پیشکش امریکہ کی جانب سے تمام فریقین پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کے جواب میں دیں گے۔ اگر طالبان سیز فائر پر راضی ہوجاتے ہیں تو جلد از جلد صدارتی الیکشن کرا دیئے جائیں گے۔