تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل
تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمات پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کےتھانہ ریس کورس، سول لائنزاور شادمان تھانے میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف پولیس پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے 10 مقدمات درج ہیں، جن کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، ٹیم میں ایس ایس پی عمران کشور،ایس پی آفتاب پھلنوال کے علاوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہیں۔

مذکورہ جے آئی ٹی پولیس پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی تفتیش کرے گی۔

مزید :

قومی -