یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونیوالی پریڈ خراب موسم کے سبب ملتوی  

یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونیوالی پریڈ خراب موسم کے سبب ملتوی  
یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونیوالی پریڈ خراب موسم کے سبب ملتوی  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یومِ پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی کر دی گئی، پریڈ کو ایوانِ صدر میں منعقد کیا جانا تھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایوان صدر سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔پاک فوج نے پہلے ہی ملکی معاشی صورت حال کے سبب کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوئے قومی دن کی پریڈ شکرپڑیاں کی بجائے محدود سطح پر ایوان صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں آج صبح کے دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر نعرہ تکبیر کی فلک شگاف گونج نے دلوں کو گرما دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -