امریکی کانگریس میں یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن جمال باؤمن نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان منانے کی قرارداد پیش کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کانگریس مین جمال باؤمن نے رمضان المبارک کی مبارک باد دی اور امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے امریکی کانگریس مین کا قرار داد پیش کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔