صدر عارف علوی کا یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم پاکستان پر پوری قوم بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ثبوت ہیں کہ مسلم قیادت نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا، یوم پاکستان کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے کی یاد دہانی کراتا ہے، آزادی کے وقت ہمیں بہت سے چیلنجز کاسامناتھا، مسلسل محنت اور قابلیت سے ہر شعبے میں کامیابیاں حاصل کیں ۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان نے ریاستی ادارے قائم کئے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مزید کام کرنا ہے ،سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔