عامر لیاقت کے بچوں نے رمضان کی آمد پر والد کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) عامر لیاقت کے دونوں بچے دُعائے عامر اور احمد عامر نے والد کے نام سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر کے والد سے جدائی کے غم کا اظہار کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دونوں بچوں کی جانب سے لکھے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔عامر لیاقت کے فرزند احمد نے والد کے نام ایک خوبصورت نظم لکھی ہے جس میں انہوں نے والد کے بچھڑ جانے اور انہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کا تذکرہ کیا ہے۔
Ramadan Mubarak Message from Ahmed Aamir son of Aamir Liaquat Hussain (Marhoom) #AamirLiaquat #RamadanKareem #Ramadan1444 #Ramadan2023 #ThePioneerOfRamazanTransmission pic.twitter.com/GoknuR489H
— Dr Bushra Iqbal???????? (@DrBushraIqbal) March 22, 2023
دُعائے عامر نے اپنے والد کے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا، والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
Ramadan Mubarak Message from Duaa E Aamir daughter of Aamir Liaquat Hussain (Marhoom) #AamirLiaquat #Ramadan #RamadanKareem #Ramadan1444 #Ramadan2023 #ThePioneerOfRamazanTransmission pic.twitter.com/9LZID5EABa
— Dr Bushra Iqbal???????? (@DrBushraIqbal) March 22, 2023
دعائے عامر نے ناظرین اور والد کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ عامر لیاقت حسین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین 2014 میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہوئے اور رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پاکستان رمضان‘ کی میزبانی کی ساتھ ہی کئی دیگر پروگرامز کی بھی میزبانی کرتے رہے۔خیال رہے کہ معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو اپنی رہائش گاہ پر کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔