اشنا شاہ کو شادی کے بعد مداحوں سے مشورہ لینا مہنگا پڑ گیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شادی کے بعد شوہرکو کتے پالنے کیلئے راضی کرنے کے حوالے سے مداحوں سے مشورہ لے لیا۔
حال ہی میں گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی۔اُنہوں نےمداحوں کو اپنی پریشانی بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ "مسئلہ 2 نئے پالتو کتے لے کر آنا نہیں ہے بلکہ مسئلہ میرے شوہر کو 2 نئے کتوں کو پالنے کے لیے راضی کرنا ہے"۔اُنہوں نے مداحوں سے اس حوالے سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ "کیا آپ لوگ کچھ تجاویز دے سکتے ہیں؟"
The problem isn’t getting two new puppies.. the problem is to convince my husband to get two new puppies.
Any tips?
— Ushna Shah (@ushnashah) March 22, 2023
اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے فوری ردِعمل دیا اور بہت سی دلچسپ تجاویز دیں۔ایک صارف نے لکھا کہ "آپ بس انہیں لے لو، میں نے یہی کیا تھا جب مجھے بلی کا بچہ ملا تھا، میری بلی اس سال 15 سال کی ہو جائے گی ، اس معاملے میں میرے شوہرنے کچھ نہیں کہا تھا۔"
Just get them, that’s what I did when I got a kitten, my cat will be 15 this year ❤️ hubby had no say in the matter ????????
— Neelam Shafiq (@neelam_shafiq) March 22, 2023
ایک اور صارف نے لکھا کہ " بس انہیں لے آوَ، یہ ناممکن ہے کہ وہ انہیں پسند نہیں کرے۔"
Just get them it's impossible he won't like them
— From Karachi With Love (@skniazi2008) March 22, 2023
ایک صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ "آپ ان سے چار نئے کتے لینے کو کہو، وہ کم از کم دو لینے پر راضی ہو جائے گے۔"
Ask him to get four new puppies, he will agree to get two at least.
— Asifzai (@Asifzai125) March 22, 2023