ترک اداکارہ اسرا بیلجیک او ر ایزگی اسما کا زلزلہ متاثرین کیلئےاظہارافسوس

ترک اداکارہ اسرا بیلجیک او ر ایزگی اسما کا زلزلہ متاثرین کیلئےاظہارافسوس
ترک اداکارہ اسرا بیلجیک او ر ایزگی اسما کا زلزلہ متاثرین کیلئےاظہارافسوس

  

استنبول(ویب ڈیسک) ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار اداکرنے والی  حلیمہ سلطا ن اور بنوشیک کا کردار اداکرنے والی ایزگی اسما کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے افسوس اور ہمدردی کا اظہار۔

تفصیلا ت کے مطابق اسرا بیلجیک اور ایزگی اسما نے پاکستان اور  افغانستان میں آنے والے زلزلے سے متعلق افسوس اور دکھ کا اظہا رکیا جنہوں نے اس آفت میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ حلیمہ عرف اسرا بیلجیک نے انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ان لوگوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور پاکستان اور افغانستان میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے میری دلی خواہش ہے۔"

دوسری جانب معروف سیریز اطغرل غازی میں بنوشیک کا کردار ادا کرنے والی ایزگی اسما نے  بھی سوشل میڈیا پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے  اپنے پیغام میں کہا کہ "مجھے پاکستان میں آنے والے زلزلے کے بارے میں سن کر افسوس ہوا جو بھارت اور افغانستان میں بھی محسوس کیا گیا۔ میرا دل متاثرین کے ساتھ ہے۔"

ایزگی اسما کا پاکستان سے محبت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتاہے کہ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ "مجھے آپ کی طرف سے محبت، مہربانی اور اچھے الفاظ سے بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ، اس نے واقعی میرے دل کو چھو لیا،جب میں پاکستان کے بارے میں سوچتی ہوں، تو میں ہمیشہ ایک بہت ہی رنگین جگہ پر چلی جاتی  ہوں جہاں مہربان اور پرجوش لوگ ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک پرہجوم ملک ہے اور مجھے بھیڑ والی جگہیں پسند ہیں"۔انہوں نے مزید کہا کہ "یہ شاید ترکی کی طرح ہے۔ اور آپ جانتے ہیں، جیسا کہ سب کہتے ہیں ، یہ دو ملک ہیں لیکن ایک قوم ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ہم قریب ہیں"۔

مزید :

تفریح -