گیم ڈیویلپرز کانفرنس میں امریکہ نے پہلی پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

گیم ڈیویلپرز کانفرنس میں امریکہ نے پہلی پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا
گیم ڈیویلپرز کانفرنس میں امریکہ نے پہلی پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

  

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میںہونیوالی گیم ڈیویلپرز کانفرنس میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکنیول نے باضابطہ طورپر پاکستان کے پہلے پویلین کا افتتاح کردیا، پاکستان پویلین ایک ٹریڈ بوتھ ہے جہاں 35سے زائد گیم ڈیولپرز امریکہ اور دوسری عالمی طاقتوں اور سرمایہ کاروں کیلئے اپنی گیمز کی نمائش کررہے ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق یہ پویلین یوایس ایڈ انویسٹمنٹ ایکٹویٹی اور پاکستان سافٹ ویئرہاﺅسز ایسوسی ایشن نے مل کر بنایا ، اس سے پاکستان میںامریکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور پاکستان کے گیمنگ سیکٹر کی ترقی متوقع ہے ۔ یادرہے کہ کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹر صوبہ یا ریاست قراردینے پر جنوری میں دستخط ہوچکے ہیں۔ 

اس موقع پر قونصل جنرل نے باضابطہ طورپر گرین گیمنگ چیلنج ایوارڈز کا بھی افتتاح کیا جس سے پاکستان میں رجسٹرڈ گیم ڈیویلپمنگ فرمز کو گیم ڈیویلپنگ کیلئے ایک لاکھ ڈالر تک کی معاونت ملے گی ، اس سے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں کو اجاگر کرنے کاموقع ملے گا۔ پاکستان کا آئی ٹی گیمنگ سیکٹر تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سرمایہ کاری سے پاکستان سے آئی ٹی کی برآمدات مزید بڑھیں گی ۔ 

قونصل جنرل ولیم کے میکنیول کا کہناتھاکہ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی مسئلے بار ے عوامی آگاہی کے لیے گیمز کا استعمال بہترین طریقہ ہے ، ہمیں پاک امریکہ گرین الائنس فریم ورک پر فخر ہے جو مل کر ماحولیاتی بحران سے نمٹ رہاہے اور ری نیوایبل انرجی تک رسائی آسان بنا رہا ہے،ہمارا مقصد ایسی گیمز بنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں بارے آگاہی فراہم کریں اور انفرادی طورپر ایسے اقدامات کو اجاگر کریں جو اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جاسکتے ہیں۔ 

مزید :

قومی -ماحولیات -