خیبر پختونخوا حکومت نے آٹا پوائنٹس پر بھگدڑ کا نوٹس لے لیا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے آٹا پوائنٹس پر بھگدڑ کا نوٹس لے لیا، صوبائی وزیراطلاعات کہتے ہیں آٹے کی تقسیم میں غفلت پر کارروائی کی جائے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراطلاعات خیبر پختونخوا نے حکام کو احکامات جاری کئے ہیں کہ آٹا تقسیم کرنے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے۔ فیروز جمال نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم میں بیواؤں، بزرگوں اور خواتین کو سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بنوں واقعے میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز آٹے کی تقسیم، بازاروں میں پرائس کنٹرول کی مانیٹرنگ کریں۔