” 23مارچ 1940ء کے تاریخ ساز جلسے کا آنکھوں دیکھا حال“ کرنل(ر) سلیم ملک کی زبانی

” 23مارچ 1940ء کے تاریخ ساز جلسے کا آنکھوں دیکھا حال“ کرنل(ر) سلیم ملک کی زبانی
” 23مارچ 1940ء کے تاریخ ساز جلسے کا آنکھوں دیکھا حال“ کرنل(ر) سلیم ملک کی زبانی

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن کرنل(ر) محمدسلیم ملک نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات یوم پاکستان کے سلسلے میں” 23مارچ 1940ء کے تاریخ ساز جلسے کا آنکھوں دیکھا حال“ بیان کرتے ہوئے کہا کہ " 23مارچ 1940ءکولاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں قائداعظمؒ نے مسلمانان برصغیر کو ایک منزل دکھائی اور نصب العین کا تعین کیا۔اس تاریخی اجلاس میں مسلمانوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔قرارداد پاکستان کی منظوری نے مسلمانوں کو ایک روشن مستقبل کی نوید سنائی۔ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے"۔

اس پروگرام کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔کرنل(ر) محمد سلیم ملک نے کہا کہ تحریک پاکستان میں نوجوانوں بالخصوص اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ مجھے قائداعظمؒ سے ملاقات کا شرف کئی مرتبہ حاصل ہوا۔ وہ جب لاہور آتے تو اسلامیہ کالج میں ضرور تشریف لاتے اور طلبا ءسے خطاب کرتے تھے۔ کرنل(ر) محمد سلیم ملک نے کہا آپ خوش قسمت ہیں کہ آزاد قوم میں پیدا ہوئے ہیں ،ہم غلامی کے دور میں پیدا ہوئے تھے۔