رمضان کی پہلی سحری، پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کلچرل ونگ کے صدر بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کی جانب سے خصوصی اہتمام ، قریبی دوستوں کی شرکت

ریاض (وقار نسیم وامق) رحمت، ہمدردی اور یکجہتی کا مہینہ، رمضان المبارک کے پہلے روزے کی سحری کا اہتمام پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کلچرل ونگ کے صدر بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کی جانب سے کیا گیا جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی.
اس موقعہ پر قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور اس ماہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد سحری اور افطار کی محافل سجاتی ہیں اور ملکر رمضان المبارک کی خوشیوں اور برکات کو سمٹتی3 ہیں اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک بار پھر ہماری زندگیوں میں رمضان شریف دیا ہے تاکہ ہم اسکی خوشنودی حاصل کر سکیں.
شرکاء میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی ڈاکٹر محمود احمد باجوہ، صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب سعید احمد شیخ، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، سیکرٹری جنرل حلقہء فکروفن شاعر وقار نسیم وامق، مسلم لیگی رہنما مخدوم امین تاجر، پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم، صدر ذکاءاللہ محسن سمیت دیگر شریک تھے جن کا کہنا تھا کہ بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن ہمارے بڑے بزرگ ہیں جنھوں نے ہمیشہ ہمیں اپنی محبتوں سے نوازا ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں ماہ صیام کی پہلی سحری میں مدعو کیا آخر میں ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے دعا فرمائی.