بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آﺅٹ ہونے کا منفی اعزاز حاصل کر لیا

بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آﺅٹ ...
بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آﺅٹ ہونے کا منفی اعزاز حاصل کر لیا
سورس: Instagram/surya_14kumar

  

چنئی(آئی این پی)بھارت کے جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آﺅٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سوریا کمار یادیو لیجنڈری بلےباز سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور انیل کمبلے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں لگاتار تین صفر اسکور کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بن گئے، ون ڈے کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ صفر کا عالمی ریکارڈ 4ہے،چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اووز میں 269رنز بنائے۔

جواب میں بھارتی اننگز کینگروز کی سخت محنت کی بدولت 248رنز تک محدود رہی،ویرات کوہلی کی نصف سنچری رائیگاں گئی جبکہ ایڈم زمپا کی 4وکٹوں کی بدولت کینگروز نے بھارتی سورماں کو ہوم گراﺅنڈ پر عبرتناک شکست سے دوچار کیا، سیریز میں شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

مزید :

کھیل -