پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی نے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی نے انتخابات کا اعلان کر دیا, ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس بال روم ایونٹ ڈیفنس روڈ پر ہواجس میں تمام فارما سسٹ گروپوں نے اعلان کیا کہ پاکستان بھر کے تمام فارماسسٹ کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دینے کا حق حاصل ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش کی اس تجویز کو تمام گروپوں نے سراہا ۔ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے آئندہ مرکزی الیکشن3 ماہ بعد ہوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر مقصودتمام گروپوں کی طرف سے مرکزی الیکشن کمشنر مقرر کر دیئے گئے۔ اس اجلاس میں شریک ہونے والے تمام شرکاء اور فارماسسٹ گروپوں نے پروفیشنل گروپ کی طرف سے منعقدہ غیر قانونی الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔
اجلاس سے پی پی اے کے مرکزی صدر مشتاق چوہدری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عزیر ناگرہ،لاہور یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی کے ڈین سید نثار حسین شاہ ، پنجاب یونیورسٹی کے سابقہ پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد، ڈرگ کورٹ کے سابقہ ممبراور پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ذیشان دانش، پی پی ٹی آئی کے پریس سیکرٹری ڈاکٹر محمد شفقت محمود،صدر ڈرگ لائر فورم نور محمد مہر ،چیف ڈرگ انسپکٹر اظہر جمال سلیمی ،خیبرپختونخوا کے صدر نذیر خان، فیڈرل فارمیسی کونسل کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق، صوبہ سندھ کے صدر عبدالحفیظ اوردیگر صوبوں سے شامل ہونے والے قائدین نے خطاب کیا.