او ٹی ٹی پر فلم "پٹھان" کے حذف شدہ مناظر دیکھ کر شائقین کاسینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کا مطالبہ

او ٹی ٹی پر فلم "پٹھان" کے حذف شدہ مناظر دیکھ کر شائقین کاسینما گھروں میں ...
او ٹی ٹی پر فلم

  

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" کا "ایمیزون پرائم "پر "ایکسٹینڈیڈ ورژن" دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا, شائقین سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کرنے لگے۔

ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والے فلم ’پٹھان‘ کے "ایکسٹینڈیڈ ورژن" میں کچھ ایسے مناظر بھی شامل ہیں جو فلم کی سنیما گھروں میں ریلیز کے دوران حذف کر دیے گئے تھے۔شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر فلم کا "ایکسٹینڈیڈ ورژن" دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے, جبکہ کئی صارفین نے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔

یہ بلاک بسٹر فلم 22 مارچ کو یعنی گزشتہ روز ہندی، تامل اور تیلگو سمیت مختلف زبانوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوئی ہے۔شاہ رخ خان کی اس فلم سے 4 سال بعد بڑی سکرین پر واپسی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" جب سے ریلیز ہوئی ہے دنیا بھر میں باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کر رہی ہے یہاں تک کہ اس فلم کے بزنس کرنے کی رفتار دیگر بڑی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "پٹھان" نے مقامی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈکون اور جان ابراہیم مرکزی کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -