سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے: پرویز الہٰی

سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے: پرویز الہٰی
سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے: پرویز الہٰی

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ حکمران عوام نہیں اپنے مفاد کیلئے الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان آئین سے کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔

مزید :

قومی -