پاکستان تحریک انصاف کاپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کاپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کاپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کافیصلہ کرلیا ہے۔ 

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسدعمرا ور فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سمجھے تھے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہمارے خلاف فیصلے کرنے کے لیے بلایا گیا ہے لیکن انہوں نے تو آئین اور سپریم کورٹ پر حملہ کردیا ہے ، اس طرح کے اقدام آج تک کسی سول حکومت نے نہیں کیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی بار کونسلز نے الیکشن ملتوی  کرنے کی مذمت کی ہے، وکلاءکی جانب سے جو بھی تحریک شروع کی گئی ہم اس کے پیچھے کھڑے ہوں گے. 

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امیداوار انتخابی مہم تیز کردیں، انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، اس حوالے سے جلد ہی سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، ہمیں پوری امید ہےکہ سپریم کورٹ کے ججر آئین کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے ۔ 

مزید :

قومی -