تحریک انصاف نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں سے رابطے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کے نمائندے ڈاکٹر ایلس جل ایڈورڈز کو خط لکھا گیا ہے ، جس میں انہیں عمران خان کے گھر پر ہونیوالے آپریشن اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ خط کےہمراہ ظل شاہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور عمران خان کے گھر میں ہونیوالی توڑ پھوڑ کے مناظر بھی بھیجے گئے ہیں۔