عمران خان کی پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑکے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

عمران خان کی پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑکے معاملے پر جے آئی ...
عمران خان کی پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑکے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا گیا جس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کی جائیگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی اسلام آباد جبکہ آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کرےگی اور 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کوجرائم پرعدالت نے طلب کیا، سابق وزیراعظم کو فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، ٹیریان وائٹ کیس میں طلب کیا گیا، مسلح جتھے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر کے اندر داخل ہوئے، کورٹ روم تک سی سی ٹی وی کیمرے توڑےگئے، جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ دہشتگردی سےکم نہیں تھا۔

مزید :

قومی -