ایسا نہیں ہوسکتا کہ ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی اور ہو ، ملبہ ہم پر گرے، رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن

ایسا نہیں ہوسکتا کہ ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی اور ہو ، ملبہ ہم پر گرے، رہنما ...
ایسا نہیں ہوسکتا کہ ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی اور ہو ، ملبہ ہم پر گرے، رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ زمان پارک میں جو کچھ ہوا پیپلزپارٹی اس کا حصہ نہیں ہے ، یہ نہیں ہوسکتا کہ ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی اور ہو اور ملبہ ہم پر گرے۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلڈوزر لے کر سیاسی مخالفین کے گھروں میں گھسنے کی کبھی حمایت نہیں کرے گی،  ہم نے تحریک انصاف کی جانب سے جاتی امراء کے باہر جلسے کی بھی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی خود بھی اس طرح کی سیاست کا نشانہ بنتی رہی ہے ، شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ہمارے گھروں کے باہر لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -