پولیس افسران پرقتل کی سازش کا الزام لگانا سنگین جرم ہے: نگران وزیراطلاعات

پولیس افسران پرقتل کی سازش کا الزام لگانا سنگین جرم ہے: نگران وزیراطلاعات
پولیس افسران پرقتل کی سازش کا الزام لگانا سنگین جرم ہے: نگران وزیراطلاعات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز پر قتل کی سازش کا الزام لگانا سنگین جرم ہے ۔

اپنے بیان میں عامرمیرنےکہا کہ" ڈیتھ اسکواڈ"  تیار کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے، قتل کی سازش مجھے ایک فلم ڈائریکٹر کی کہانی لگتی ہے،وہ ان الزامات کی اوٹ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں ۔

نگران صوبائی وزیر نے کہاعمران خان کا آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پر قتل کی سازش کا الزام بےبنیاد ہے،خان صاحب جھوٹے الزامات لگا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں،جھوٹے الزامات کو تقویت دینے کے لیے جھوٹی کہانی گھڑی گئی، خان صاحب ایسی جھوٹی کہانیاں بنانےکے ماہر ہیں ،یہ ایک حقیقت ہے کہ خان صاحب مایوسی کا شکار ہیں۔

مزید :

قومی -